ابنا: ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزير اعظم ولاديمير پوتن نے اتوار کو ايک انٹرويو ميں ماسکو ميں سنيچر کو اپني حمايت ہونے والے وسيع مظاہرے پر حيرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہيں اس مظاہرے کي توقع نہيں تھي - انہوں نے کہا کہ بيشک يہ مظاہرہ ان کي حکومت کي کارکردگي کي عوام کي جانب سے تائيد کے مترادف ہے -
قابل ذکر ہے کہ سنيچر کو ماسکو کے ريڈ اسکوائر پر ان کے مخالفين نے حکومت کے خلاف اجتماع اور مظاہرہ کيا تھا- سرکاري رپورٹ کے مطابق ريڈاسکوائر پر حکومت کے خلاف مظاہرے ميں آٹھ ہزار افراد نے شرکت کي تھي - آزاد ذرائع نے مخالفين کي تعداد اس سے زيادہ بتائي تھي - ليکن کے اس کے جواب ميں سنيچر کو ہي ماسکو کے پوگلوني گورا نامي علاقے ميں ولاديمير پوتن کي حمايت ميں مظاہرہ ہوا جس ميں شريک افراد کي تعداد ڈيڑھ لاکھ بتائي گئي ہے -
قابل ذکر ہے کہ روس ميں دسمبر ميں پارليماني اليکشن ميں ولاديمير پوتن کي پارٹي يونائيٹيڈ رشيا نے چارسو پچاس ميں سے دو سو اڑتيس نشستيں حاصل کرکے واضح اکثريت حاصل کرلي تھي ليکن مخالفين نے حکومت پر دھاندلي کا الزام لگايا ہے.........
/169